تہران (ارنا) غزہ کے مظلوم بچوں کی حمایت میں "Symphony of the Dead" کے عنوان سے ایک ایگزیبیشن، پیر کی شام (13 نومبر 2023) کو فلسطین اسکوائر، تہران میں منعقد کی گئی۔ اس پرفارمنس میں 4 ہزار کفن پوش لاشوں کو علامتی طور پر زمین پر رکھا گیا۔ ہفتہ7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے غاصب القدس حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف غزہ (جنوبی فلسطین) سے "الاقصی طوفان" کے نام سے ایک آپریشن شروع کیا۔ جنونی صیہونی حکومت نے امریکہ اور مغربی ممالک کی مدد سے غزہ میں طبی مراکز اور رہائشی مکانات پر بمباری کی اور اس مجرمانہ کارروائی کے نتیجے میں اب تک 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ